سندھ ہائی کورٹ ٗ ریٹرننگ افسروں کے فیصلو ں کیخلاف دوسرے روز بھی اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری رہا

سندھ ہائی کورٹ ٗ ریٹرننگ افسروں کے فیصلو ں کیخلاف دوسرے روز بھی اپیلیں دائر ...

  

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں ریٹرننگ افسروں کے فیصلو ں کے خلاف دوسرے روز بھی اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔سندھ ہائی کورٹ میں قائم اپیلیٹ ٹربیونل میں پیپلز پارٹی کے این اے 253سے امیدوار امجد اللہ خان سمیت سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے جانب سے اب تک 32 اپیلیں دائر کی گئی ہیں ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل اور پی ایس پی کے وسیم آفتاب کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی ۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے لا افسر آر اوز کے فیصلوں کے حوالے سے جواب داخل کریں گے۔قادر پٹیل کے اثاثوں کی معلومات کو غیر تسلی بخش جبکہ وسیم آفتاب کا بیان حلفی تاخیر سے جمع ہونے کی بنا پر کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے تھے۔

مزید :

علاقائی -