پاک بحریہ کا آپریشن، ایرانی کشتی کے 13 افراد کوڈوبنے سے بچا لیا

پاک بحریہ کا آپریشن، ایرانی کشتی کے 13 افراد کوڈوبنے سے بچا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)پاک بحریہ نے اورماڑہ سے 186 کلومیٹر دور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ایرانی کشتی کے عملے کے 13 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کواطلاع ملی کہ اورماڑہ سے 186 کلومیٹر دور کھلے سمندر میں النعیمی نامی ایرانی کشتی کے سمندر میں ڈوبنے سے عملے کے 13 افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں جس کے بعد پاک بحریہ سی کنگ ہیلی کاپٹرنے کشتی کو امداد فراہم کی جو انجن میں خرابی کی وجہ سے کچھ دنوں سے سمندرمیں مشکلات کا شکار تھی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایرانی کشتی پرعملے کے 13 افراد سوارتھے، کھانے پینے کی تمام اشیاء ختم ہوچکی تھیں، پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیم اوراشیائے خور و نوش ہیلی کاپٹرکے ذریعے کراچی سے روانہ کیا گیا، کشتی کے عملے کو اشیائے خورونوش اور بیمارافراد کو طبی امداد فراہم کی گئی اوربروقت امداد کی فراہمی پر ایرانی کشتی کے عملے نے پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔
پاک بحریہ

B

مزید :

علاقائی -