پاکستان ہی نے ہمیں روٹی اور عزت دی، محمود خان اچکزئی

پاکستان ہی نے ہمیں روٹی اور عزت دی، محمود خان اچکزئی

  

پشین( آن لائن )پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک دشمنوں سے کبھی پاکستان کا سودا نہ کیا پاکستان نے ہمیں روٹی اور عزت دی ہے گزشتہ 40سال سے پشتونوں کے سر کا ٹ کر خون کی ندیاں بہائی گئیں دشمن قوتوں کا عزم ہے کہ پشتونوں کو صفحہ ہستی سے مٹائے جائے پشتون انصاف دار قوم ہے ہمیں برا بھلا کہنے والوں کو اللہ ہدایت دیں،ہمیں کمزور نہ سمجھا جائے وہ پشتونخوامیپ کے کا رکن نہیں جو دوسروں کے حق پر قبضہ جماتے ہوبلوچ ماما ایک بھائی آپ اور ایک بھائی ہم ہے نفع و نقصان دونوں مشترکہ ہونے چاہئے پشتون بلوچ کو برابری کی بنیاد پر ایک دوسرے کو تسلیم کرنا ہوگا پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ فوری انصاف کی فراہمی ہے آئین کی حکمرانی اور قانون کی پاسداری اور پارلیمنٹ کی بالادستی وقت کا تقاضہ ہے پاکستان اس وقت سخت حالات میں ہے ملک 1970کی طرح اب نہیں رہا ہم پاکستان کے مخالف نہیں، سردار کریم ترین نے ساتھ دیکر مجھے ایوان میں پہنچایاان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین تاج لالہ سپورٹس اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینیٹرعثمان خان کاکڑ ‘سابق صوبائی وزیر بلدیات سردارمصطفی خان ترین ‘سابق ایم پی اے سید لیاقت علی آغا‘ عبیداللہ بابت ‘ عبدالرحیم زیارتوال ‘ محمد عیسیٰ روشان و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھایا جائے اگرآج اعلان کیا توہماری ہر بات مانی جائے گی ہمارے پیچھے بہت سے لوگ چھوڑ گئے ہیں جو صبح شام بہت غلط باتیں کرتے ہیں اس کے بڑوں سے بات کریں گے آگر نہیں سمجھا یا تو پھر ہم اچھے طریقے سے اس کو سمجھا سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -