ر اشی کو ایم پی اے بنانے پر ذمہ داروں کو عوام سے معافی مانگنی چاہئے، امیر العظیم

ر اشی کو ایم پی اے بنانے پر ذمہ داروں کو عوام سے معافی مانگنی چاہئے، امیر ...

  

لاہور ( پ ر) ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہاہے کہ سابق ایم پی اے کی طرف سے کروڑوں کی رشوت واپس کرنے پر حکومتی نظام اور ایم پی اے بنانے والی پارٹی کی خاموشی ،بے حسی اور ڈھٹائی کی بدترین مثال ہے ۔ ایک راشی اور بھتہ خور کو ایم پی اے بنانے والی پارٹی کو اس پر اعلانیہ نادم ہونا چاہیے ۔ عوام سے معافی مانگنی اور ایم پی اے کے امیدوار کو بلیک لسٹ کرنا چاہیے تھا لیکن پارٹی لیڈروں کی تصویریں راشیوں کے ساتھ ہیں اور اسے پارٹی میں نمایاں جگہ دے رکھی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے این اے 135 کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امیر العظیم نے مزید کہا ۔ انہوں نے کہاکہ فافن سمیت انتخابات کی شفافیت جانچنے والی تنظیمیں بھی اس کرپشن پر خاموش ہیں لگتاہے وہ کرپشن کو کوئی اہمیت نہیں دیتیں ۔امیرالعظیم نے کہاکہ اگر ہم نے ان اخلاقی جرائم پر اسی طرح آنکھیں بند کیے رکھیں تو قانون قدرت حرکت میں آئے گا ۔ علاوہ ازیں فلسطین کے سابق وزیراعظم اور تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سمیت متعدد فلسطینی رہنماؤں نے سید مظفر ہاشمی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے نام اپنے تعزیتی خط میں کہا ہے کہ مرحوم مظفر ہاشمی فلسطین اور کشمیر سمیت اُمت مسلمہ کے تمام مظلومین کے حق میں آواز بلند کرتے رہے او ران کی پشتیبانی کرتے رہے۔ انہوں نے اپنے خط میں مرحوم کے لیے درجات کی بلندی اہل خانہ اور جماعت اسلامی کے تمام کارکنان کے لیے صبر کی دُعا کی ہے۔

مزید :

علاقائی -