پاناما کی نئی دھماکہ خیز تفصیلات آگئیں ، اپریل 16ء تا دسمبر 17ء تک کی 12لاکھ دستاویزات شامل

پاناما کی نئی دھماکہ خیز تفصیلات آگئیں ، اپریل 16ء تا دسمبر 17ء تک کی 12لاکھ ...

  

پاناما سٹی(آئی این پی)پاناما کی نئی دھماکا خیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں، اپریل2016سے دسمبر 2017تک کی 12لاکھ دستاویزات شا مل ہیں،پاناما میں آف شور کمپنیوں کی معاون قانونی فرم موزیک فونسیکا75فیصد کلائنٹس سے بے خبر تھی ،موزیک فونسیکا نے موکلوں سے تعلق کو چھپانے کیلئے اپنا کاروباری نام بدلا اور ساموا میں سینٹرل کارپوریٹ سروسز کا نام اختیار کیا۔بین الا اقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق منظر عام پر آنیوالی پاناما کی نئی دھماکا خیز تفصیلات پر مبنی نئی دستاویز میں ہونیوالے انکشاف کے مطابق پاناما پیپرز کمپنی برٹش ورجن آئی لینڈ میں 70، پاناما میں 75فیصد مالکان شناخت نہ کرسکی۔ کمپنی نے اپنے کلائنٹس ڈھونڈنے کیلئے 2016میں سرتوڑ کوششیں کی، اس کے علاوہ موزیک فونسیکا اپنے موکلوں کی شناخت میں مصروف رہی۔ ریکارڈ افشا ہونے کے 2ماہ بعد بھی فونسیکا پاناما کی 75فیصد آف شور کمپنیوں کے مالکان کی شناخت نہ کرسکی۔ موزیک فونسیکا نے 2016میں لیک اپنے موکلوں کی ساڑھے 11ملین فائلیں دیکھیں۔ نئی دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ موزیک فونسیکا نے موکلوں سے تعلق کو چھپانے کیلئے اپنا کاروباری نام بدلا اور ساموا میں سینٹرل کارپوریٹ سروسز کا نام اختیار کیا۔ فونسیکا نے کمپنی مالکان سے پاسپورٹ کاپی، گیس بل اورریفرنس لیٹر بھی اچانک مانگناشروع کردیئے۔ موزیک فونسیکا نے ہر د و سر ے روز موکلوں کو ای میل پر ای میل بھیجنا شروع کردیں۔اپریل 2016کو پاناما پیپرز سامنے آتے ہی موزیک فونسیکا پر پریشان مو کلو ں کی ای میلز کا تانتا بندھ گیا۔ نئی دستاویزات کے مطابق بیشتر پریشان موکل یہ جاننا چاہتے تھے کہ بینی فیشل اونرشپ سے متعلق حساس معلو مات افشا تو نہیں ہوگئیں۔ سوئس وکیل نے کمپنی کو فوری بند کرنے کی درخواست کی جس پر فونسیکا نے جواب دیتے ہوئے کہا بینک کاریفرنس لیٹر دیں جس پر سوئس وکیل نے جواب دیا پاناما میں تم احمق بیٹھے ہو، قانون کے تحت ہو تو ریگولیٹر تمہیں بند کرڈالے۔پریشان فرانسیسی مشیر نے فونسیکا کو ای میل کی جس میں انہوں نے کہا میرانام اپنی تمام فائلوں سے ڈیلیٹ کردو۔ لکسمبرگ سے بھیجی جانیوالی ایک ای میل میں کلا ئنٹ کے نمائندے نے لکھا پاناما پیپرز کی وجہ سے اس کے موکل کو کینیڈا میں مشکلات کا سامنا ہے اسلئے پتا فورا بدلا جائے۔سوئس منیجر کی جا نب سے بھیجی جانیوالی ای میل میں کہا گیا کہ ای میلزبھیج کرتم قائل کرنیکی کوشش کررہے ہو کہ صورتحال پرقابوپالوگے، 11لاکھ 60 ہزار د یگر دستاویزات کی طرح یہ دستاویزات بھی شاید سامنے آجائیں، پروا نہیں۔

مزید :

علاقائی -