ملک کو مضبوط اور مستحکم کرنے کا واحد راستہ جمہوریت ہے، خورشید شاہ

ملک کو مضبوط اور مستحکم کرنے کا واحد راستہ جمہوریت ہے، خورشید شاہ

  

سکھر( آن لائن )پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو مضبوط اور مستحکم کرنے کا واحد راستہ جمہوریت ہے،انتخابات شفافیت پر مبنی ہونے چاہئیں ، الیکشن میں دھاندلی سے ملک کو نقصان ہو گا، دعا ہے کہ پاکستان میں ہر سیاسی جماعت مضبوط اور مستحکم ہو کر الیکشن میں حصہ لے۔ سکھر میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ٹکٹیں نہ ملنے پر پارٹی کے کارکنان ناراض ہوتے ہیں کیونکہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ ٹکٹ اسے ملے لیکن میرٹ کا بھی خیال رکھنا ضروری ہو تاہے۔

خورشید شاہ

مزید :

علاقائی -