پشاور ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہل کار شہید ہوگیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ نیب کالونی اسٹریٹ نمبر 13 سی فور میں پولیس کی پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے باعث فرنٹیر ریزرو پولیس کا اہلکار شاہ فہد شہید ہو گیاہے۔واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔