لاہور کی پولنگ سکیم پر دائر 19 اعتراضات کو ڈی آر او نے نمٹادیا

لاہور کی پولنگ سکیم پر دائر 19 اعتراضات کو ڈی آر او نے نمٹادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور کی پولنگ سکیم پر دائر 19 اعتراضات کو ڈسٹرکٹ رٹیرننگ آفیسر نے سماعت کے بعد نمٹادیاجبکہ ڈاکٹر یاسمین میاں اسلم اقبال کے اعتراضات پر سماعت 23 جون تک ملتوی کردی ہے۔ڈسٹرکٹ رٹیرننگ آفیسر /سیشن جج لاہورعابد حسین قریشی نے کی پولنگ سکیم پر 20 شہریوں کے اعتراضات پر سماعت کی۔درخواست گزاروں نے مختلف حلقوں سے پولنگ سٹیشن کی منتقلی سے متعلق اعتراضات دائر کئے تھے جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشداور میاں اسلم اقبال کا حلقہ این اے 125 سے ووٹوں کی دوسرے حلقوں میں منتقلی سے متعلق دائر اعتراض پر ڈسٹرکٹ رٹیرننگ آفیسر نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ الیکشن کمیشن میں ہے اس لئے سماعت2 روز تک ملتوی کی جاتی ہے ۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے حلقہ این اے 129 سے شہری طارق ،این اے 134 سے اکرام, پی پی 161 سے سید توصیف شاہ وغیرہ کے اعتراضات کو نمٹاتے ہوئے متعلقہ آر او سے رابطہ کرنے کا حکم دیاہے۔ڈسٹرکٹ رٹیرننگ آفیسر نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق متعلقہ پولنگ سٹیشن کا ووٹر ہی اعتراض فائل کرسکتا ہے۔ڈسٹرکٹ رٹیرننگ افسرنے 19 اعتراضات کو نمٹاتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کے اعتراض کو سماعت کیلئے 2دن تک ملتوی کردیا۔
اعتراضات

مزید :

علاقائی -