سیز فائر ختم ، طالبان کے افغان فوجیوں پر دوبارہ حملے شروع ، 8پولیس اہلکار جاں بحق ، 7زخمی

سیز فائر ختم ، طالبان کے افغان فوجیوں پر دوبارہ حملے شروع ، 8پولیس اہلکار جاں ...

  

کابل (صباح نیوز)افغانستان میں طالبان نے عید الفطر کے موقع پر افغان حکومت کے ساتھ سیز فائر معاہدے کے بعد ایک بار پھر افغان فوجیوں پر حملے شروع کردیے ہیں۔ ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔افغان جنوبی صوبے غزنی کے ترجمان عارف نوری کا کہنا ہے کہ صبح سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں چھ اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ جوابی حملے میں سات باغی مارے گئے ہیں۔اس کے علاوہ افغانستان کے شمالی صوبے بغلان پولیس کے ترجمان ذبیع اللہ شجاع نے الزام لگایا ہے کہ طالبان کے حملے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ کچھ سالوں میں افغانستان کے مختلف ضلعوں پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد سے مسلسل سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

افغانستان

مزید :

علاقائی -