ٹرمپ انتظامیہ زبردست جھٹکا ، امریکی کانگریس نے امیگریشن بل مسترد کر دیا

ٹرمپ انتظامیہ زبردست جھٹکا ، امریکی کانگریس نے امیگریشن بل مسترد کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان ، بیوروچیف) امریکی کانگریس نے سخت ضوابطہ والے سرکاری امیگریشن بل کو 193کے مقابلے میں 231ووٹوں سے مسترد کردیا ۔ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر قانونی خاندانوں کے بچوں کو ان سے الگ کرنے سمیت ان کیخلاف ’’زیر وبرداشت‘‘ کی جو پالیسی اختیار کر رکھی ہے اس بل کے مسترد ہونے سے اسے زبردست جھٹکا لگا ہے، معلوم ہوا ہے دونوں پارٹیوں ڈیموکرئیک اور ریپبلکن کے اشتراک سے جو ’’مفاہمتی بل‘‘ تیار کیا جارہا ہے اس میں پالیسی کو خاصہ نرم رکھا گیا ہے ،امکان ہے آج جمعہ کے روز اس بل کو ترمیم شدہ شکل میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے کانگریس کے سبھی لیڈ ر و ں کو مفاہمت کیلئے وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دے رکھی ہے ۔ اس دوران صدر ٹرمپ نے بچوں کو والدین سے الگ کرنے کی متنازعہ سرکاری پالیسی ختم کر نے کا اعلان کردیا ہے انہوں نے اب ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے ہیں جس کے ذریعے اب امریکہ اور میکسیکو کے بارڈر پر غیر قانونی خاندانوں کے بچوں کو ان کے والدین سے الگ کرنے کی پالیسی ترک کردی گئی ہے اس پالیسی کے نفاد سے جسے اب تبدیل کردیا گیا ہے امریکہ میں داخل ہونیوالے ہز ا ر و ں غیر قانونی افرادد سے بچوں کو الگ کرکے انہیں جیل بھیجا جاچکاہے۔

مزید :

علاقائی -