چولستان میں 3بچیوں کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب کلیم امام طلب

چولستان میں 3بچیوں کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب کلیم امام طلب

  

اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹ کی کمیٹی برائے داخلہ نے چولستان میں 3بچیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس کلیم امام کو طلب کرلیا ہے۔اسلام آباد میں سینیٹ کی کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب پولیس کی طرف سے ایس ایس پی راولپنڈی پیش ہوئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی نے کہا کہ 13جون کو بچیاں گم ہو گئی تھیں اور 14جون کو پولیس کو اطلاع دی گئی۔رحمان ملک نے اعتراض کیا کہ آپ چولستان کی بریفنگ کیسے دے سکتے ہیں، آئی جی پنجاب کلیم امام اور متعلقہ ڈی پی او اگلے اجلاس میں رپورٹ سمیت پیش ہوں اور کمیٹی کو بریفنگ دیں۔ چیرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ واقعے کی تفصیلات جاننے کے لیے اجلاس میں بچیوں کے والدین کو بھی بلا لیا ہے، کیا والدین نے پولیس کو بچیوں کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔

کلیم امام طلب

مزید :

علاقائی -