پاکستان دنیا کے بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان دنیا کے بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل

  

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان2018ء میں دنیا بھر میں بہترین سیاحتی مقامات رکھنے والے سرفہرست ملکوں میں شامل ہو گیا ہے۔برطانوی بیک پیکر سوسائٹی کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے سی این این نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہاڑی منظر مسحورکر دینے والے ہیں۔اس کے علاوہ پہاڑوں پر بسنے والے مقامی افراد اور ان کا دوستانہ رویہ پاکستان سے متعلق کسی بھی قسم کے رائے رکھنے والے کی سوچ کوتبدیل کر سکتا ہے۔تحقیق کیمطابق2017ء میں تقریباً17لاکھ سیاحوں نے پاکستان کا دورہ کیا، یہ تعداد2016ء کی نسبت2لاکھ زیادہ ہے۔ جبکہ2018ء کے دوران پاکستان کے پہاڑی اور دوسرے سیاحتی مقامات پر بکنگ سو فیصد رہی ہے۔

سیاحتی ممالک

مزید :

علاقائی -