توہین عدالت کیس: طلال چودھری کو آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ

توہین عدالت کیس: طلال چودھری کو آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ

  

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں طلال چودھری کو آئیندہ سماعت پر حاضری سے استثنی دیدیا، عدالت نے کیس کی سماعت انتخابات کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مقدمہ 28 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیاجسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،طلال چوہدری کے وکیل نے مقدمے کو 25 جولائی کے بعد رکھنے کی استدعا کی،جسٹس گلزار احمد نے کہا اس مقدمے کا فیصلہ بھی کرنا ہے،25 جولائی کے بعد تک کیس ملتوی نہیں کرسکتے،اسی دوران طلال چوہدری روسٹرم پر آئے اور عدالت سے گزارش کی کہ میری گزارش بھی سن لیں،جسٹس گلزار احمد بولے ہمیں آرڈر تو لکھوانے دیں، طلال چوہدری نے کہا سر آپ پیار سے بھی ڈانٹتے ہیں تو باہر غصے سے ڈانٹنے کی خبر لگ جاتی ہے، الیکش لڑنے دیں مہربانی ہوگی اگر کیس الیکشن کے بعد رکھ لیں،انتخابی عمل میں مصروف ہوں،جسٹس گلزار احمد نے کہا آپ سیاستدان ہیں ایک وقت میں بہت سے کام کر سکتے ہیں، چند روز میں کیس کو نمٹا دیں گے، عدالت نے طلال چوہدری کو آئیندہ سماعت پر حاضری سے استثنا دیتے ہوئے سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی۔

طلال چودھری

مزید :

علاقائی -