کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ نہیں ہونی چاہیے

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ نہیں ہونی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمان نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو تاکید کی ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کسی صورت نہیں ہونی چاہیے، سندھ حکومت درپیش مسائل میں کے الیکٹرک کی مدد کرے گی۔جمعرات کو وزیراعلی ہاؤس میں نگران وزیر اعلی نے کے الیکٹرک انتظامیہ کیساتھ اجلاس میں ملاقات کی۔ اجلاس میں نگران وزیراعلی سندھ نے کے الیکٹرک کے ذمہ داران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کسی صورت نہیں ہونی چاہیے، کے الیکٹرک کو جو بھی درپیش مسائل ہیں اس میں سندھ حکومت ان کے ساتھ ہے اور ہر ممکن مدد بھی کرے گی۔اجلاس میں نگران وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ رمضان میں پیک اوقات میں بجلی کی طلب 35 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی تھی۔ جس پرفضل الرحمان نے ذمہ داران و انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو سوئی گیس کمپنی کی طرف سے مطلوبہ یومیہ 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے لہذا لوڈشیڈنگ کم سے کم ہونی چاہیے ۔
نگران وزیراعلی سندھ

مزید :

علاقائی -