وفاقی وزیر داخلہ کا مشکوک کردار سامنے آ چکا ،سعید غنی

وفاقی وزیر داخلہ کا مشکوک کردار سامنے آ چکا ،سعید غنی

  

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے وفاقی وزیر داخلہ کا مشکوک کردار سامنے آ چکا ہے کیونکہ وزیر داخلہ اعظم خان نے پی ٹی آئی سے وابستگی کی بنیاد پر زلفی بخاری کیلئے قانون کو موم بنا دیا۔ سعید غنی کا مزید کہنا تھا اسی طرح ماروی میمن تاحال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ہیں جبکہ ماروی میمن کی وابستگی ن لیگ سے ہے،وہ حکومت کے خاتمے کے بعد بھی انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز اور ماتحت ملازمین کو مسلم لیگ(ن) کے حق میں مہم چلانے پر استعمال کر رہی ہے۔ سعید غنی نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے و ہ وزیر داخلہ اعظم خان اور ماروی میمن کو عہدوں سے الگ کر دیں۔

سعید غنی

مزید :

علاقائی -