گوجرنوالہ میں ڈی ایچ اے سوسائٹی کو پلاٹوں کی فروخت سے روک دیاگیا

گوجرنوالہ میں ڈی ایچ اے سوسائٹی کو پلاٹوں کی فروخت سے روک دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی ) لاہور ہائیکورٹ میں شہدا کے نام پر اراضی ایکوائر کرکے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کے خلاف کیس میں ڈی ایچ اے سوسائٹی کو تاحکم ثانی پلاٹوں کی فروخت سے روک دیاجبکہ عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد مرکزی پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔جسٹس علی اکبر قریشی نے محمد رمضان کی درخواست پرعبوری حکم امتناعی جاری کیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ گوجرنوالہ میں ڈی ایچ اے نے 60ایکڑ اراضی شہدا کے نام پر ایکوائر کی اور متاثرہ افراد کو سیکشن 17کے تحت ڈی سی ریٹ کے تحت ادائیگیاں کردیں جس کے بعد ڈی ایچ اے نے اراضی کو سوسائٹی میں شامل کرکے دیگر لوگوں کو بھی فروخت شروع کردی۔ ڈی ایچ اے کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ شہدا کے لئے مختص کی گئی اراضی کو فروخت نہیں کیا جارہا ۔عدالت نے ریمارکس دئے کہ آپ ریاست کی لینڈ کو کیسے شہریوں سے ایکوائر کرسکتے ہیں؟ آپ نے شہدا کے نام پر سوسائٹی بنانے کے لئے سستی زمین حاصل کی اور اب اسے فروخت کررہے ہیں۔عدالت نے مرکزی پٹیشن پر مقدمہ کا فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -