میانی صاحب کے456 احاطے غیر قانونی قرار، مرحلہ وار مسمار کرنے کا حکم

میانی صاحب کے456 احاطے غیر قانونی قرار، مرحلہ وار مسمار کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے میانی صاحب کے456 احاطوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مرحلہ وار مسمار کرنے کا حکم دیدیا عدالتی حکم پر انتظامیہ نے عمل درآمد شروع کردیا۔جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیاکہ کیامیانی صاحب قبرستان کی اراضی پر احاطوں کو مسمار کرنے کا کامشروع کردیا گیا ؟سرکاری وکیل نے بتایاکہ عدالتی حکم کی تعمیل کے مطابق احاطوں کی دیواریں گرائی جارہی ہیں ۔جسٹس علی اکبر قریشی نے 456احاطوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے،عدالت نے تمام احاطوں کو مرحلہ وار مسمار کرنے کا حکم دیا، پہلے مرحلے میں غیر آباد اور دوسرے مرحلہ میں مکمل آباد احاطے مسمار کئے جائیں ۔جسٹس علی اکبر قریشی نے روزانہ کی بنیاد پر احاطے مسمار کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو آج 22جون کورپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -