شجاعت بخاری کے قتل کیخلاف احتجاج ، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

شجاعت بخاری کے قتل کیخلاف احتجاج ، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

  

سرینگر (آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے قتل عام کی جاری لہر کے خلاف وادی بھر میں مکمل ہڑتال رہی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی تھی۔ ہڑتال کا مقصد سینئر کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے بہیمانہ قتل کے خلاف بھی احتجاج ریکارڈکرانا ہے۔ تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ بھارتی پولیس نے محمد یاسین ملک کو صبح سویرے سرینگر کے علاقے مائسمہ میں انکے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کرکے کوٹھی باغ تھانے میں نظر بند کر دیا۔ انتظامیہ نے نوجوانوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی،، میر واعظ عمر فاروق،، محمد اشرف صحرائی، ہلال احمد وار،بلال احمد صدیقی اوردیگرکو بھی گھروں اور تھانوں میں نظر بند کر دیا۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں ریل سروس بھی معطل کر دی۔

کشمیر

مزید :

علاقائی -