نیب آرڈیننس کے خلاف مقدمہ کی جلد سماعت کی درخواست،وفاقی حکومت اور نیب کو 25 جون کیلئے نوٹس جاری

نیب آرڈیننس کے خلاف مقدمہ کی جلد سماعت کی درخواست،وفاقی حکومت اور نیب کو 25 ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نیب آرڈیننس1999 ء کے خلاف درخواست کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور نیب کو 25 جون کے لئے نوٹس جاری کر دئے ہیں۔درخواست میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ 18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد نیب آرڈیننس 1999 ء کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور یہ ایک مردہ قانون ہے ،اس قانون کے خلاف مقدمہ جلد سماعت کے لئے مقرر کیا جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -