میری وطن واپسی سے فوج پر دباؤ میں اضافہ ہوگا: پرویز مشرف
دبئی (صباح نیوز) سابق صدر پرویز مشرف نے فوری وطن واپسی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسطرح فوج پر دباؤ بڑھے گا جس مقصد کے لیے جانا چاہتا تھا وہ بھی پورا نہیں ہوا نواز شریف نے ملک لوٹا اور دنیا میں دندناتے پھر رہے ہیں میں نے ملک کو ترقی دی اور میرا نام ای سی ایل پر ڈالا ہوا ہے وطن واپسی ترجیح ہے مناسب وقت پر ضرور آؤں گا ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سچ بولتا ہوں میں ہر سوال کا جواب دیانتداری سے دیتا ہوں ہمیشہ سچ بولتا ہوں اور حقائق پر مبنی بات کرتا ہوں میں نے پاکستان اپنی پارٹی کو منظم کرنے آنا تھا میری آنے کی بہت زیادہ خواہش تھی اور آنے ہی والا تھا میں ڈرتا ورتا کسی سے نہیں ہوں مگر بہادری اور بیوقوفی میں فرق ہوتا ہے نواز شریف آزادی سے ہر جگہ گھومتا ہے لیکن میرا نام ای سی ایل میں ڈالا ہوا ہے میں جس مقصد کے لیے آنا چاہتا ہوں وہ پورا نہیں ہو رہا میں آرمی چیف سے رابطہ میں نہیں ہوں اس لیے ٹیلیفون پر ان سے بات نہیں کرتاکہ پہلے ہی ان پر باتیں ہو رہی ہیں اور قیاس آرائیاں مزید بڑھ جائیں گی پرویز مشرف نے کہاکہ اگر میں پاکستان آتا ہوں تو نواز شریف اپنی پوری توجہ مجھ پر کر دے گا میں آکر سیاسی عمل میں خلل نہیں ڈالنا چاہتا ہوں اس لیے میں نے اپنا آنا مؤخر کیا ہے۔سابق صدر نے کہ اسد درانی کا مشترکہ کتاب لکھنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
مشرف