فاٹا کے عوام کو عام انتخابات میں حق رائے دہی دیاجائے ،لاہور ہائی کورٹ بار

فاٹا کے عوام کو عام انتخابات میں حق رائے دہی دیاجائے ،لاہور ہائی کورٹ بار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن نے فاٹا کے عوام کو عام انتحابات میں حق رائے دہی دینے کا مطالبہ کر دیا ،لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرانوارالحق پنوں، نائب صدرچودھری نور سمند خان، سیکرٹری حسن اقبال وڑائچ اورفنانس سیکرٹری حافظ اللہ یار سپراء نے اپنے مشترکہ بیان میں فاٹا کوخیبر پختونخواہ میں ضم کر کے قومی دھارے میں لا کر فاٹا کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر حکومت پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ قومی الیکشن ہونے جا رہے ہیں تو ان میں فاٹا کے عوام کو بھی رائے استعمال کرنے کا حق دیا جائے۔ بصورت دیگر جنرل الیکشن کے نتیجہ میں منتخب ہونے والی خیبر پختونخواہ کی قیادت فاٹا میں علیحدہ الیکشن کے انعقاد کے موقع پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر سکتی ہے۔ اس صورت میں فاٹا کے عوام کو مخلص ، دیانتدار اور محب وطب قیادت کے انتخاب میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے موجودہ نگران حکومت سے مطالبہ کیا کہ فاٹا میں بھی ماہ جولائی میں عام الیکشن کرانے کے فوری انتظامات کئے جائیں تاکہ جمہوری روایات کو فاٹا میں بھی شفاف، غیر جانبدارانہ الیکشن کے ذریعے پھلنے پھولنے کا موقع مل سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -