نواز شریف اور شاہد خاقان کیخلاف بغاوت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست میں ترمیم کی ہدایت

نواز شریف اور شاہد خاقان کیخلاف بغاوت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزراء اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست میں ترمیم کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم3رکنی فل بنچ نے سماعت کی، درخواست گزار پاکستان زندہ باد پارٹی نے اپنی آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بطور وزیر اعظم اہم اجلاس کی معلومات عام کرناشاہد خاقان عباسی کا غیر ذمہ دارانہ فعل تھا۔ یہ درخواست سابق وزیر اعظم نواز شریف کے متنازعہ بیان کو بنیاد بناکر دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف نے متنازعہ انٹرویو دے کر ملک و قوم سے غداری کی،شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کی کارروائی سابق وزیر اعظم کو بتا کر حلف کی پاسداری نہیں کی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ دونوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے، عدالت نے دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ پٹیشن میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو فریق بنایاگیا ہے جبکہ شاہد خاقان عباسی اب وزیر اعظم نہیں رہے،پٹیشن میں ترمیم کر کے شاہد خاقان عباسی کے نام کے ساتھ وزیر اعظم کا لفظ حذف کریں،عدالت نے درخواست میں ترمیم کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

مزید :

صفحہ آخر -