سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف موادہٹانے کی درخواست پرپی ٹی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس

سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف موادہٹانے کی درخواست پرپی ٹی اے سمیت دیگر فریقین ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف توہین آمیز مواد کو ہٹانے کے لئے متفرق درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دئے۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے متفرق درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل عبداللہ ملک ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مواد شائع کیا جارہا ہے اور بعض لوگ جان بوجھ کر ایسا کررہے ہیں جو کہ غیر قانونی فعل ہے ۔درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز مواد پر پابندی عائد کی جائے اور عدالت پی ٹی اے سے اس حوالے سے پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -