تحریک انصاف کے کارکنوں کابنی گالا میں دھرنا جاری ،عمران خان گھر میں محصور

تحریک انصاف کے کارکنوں کابنی گالا میں دھرنا جاری ،عمران خان گھر میں محصور

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں کا ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر دھرنا جاری ،پارٹی چیئرمین عمران خان اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئے ۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے باہر ملک بھر سے آئے سینکڑوں پارٹی کارکن انتخابی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر مسلسل چوتھے روز بھی دھرنا دیئے رکھا ۔بنی گالہ میں احتجاج ختم کرانے کے لیے عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کی بارہا یقین دہانیاں بھی رائیگاں چلی گئیں ٗ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے گھر میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ ملتان سمیت دوسرے شہروں سے آئے پی ٹی آئی کارکنوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے امیدوار کیلئے انتخابی ٹکٹ لے کر ہی جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -