سعد رفیق نیب دفتر پیش، پیراگون سوسائٹی میں مبینہ کرپشن پر بیان قلمبند

سعد رفیق نیب دفتر پیش، پیراگون سوسائٹی میں مبینہ کرپشن پر بیان قلمبند

  

لاہور ( خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ کرپشن کیس میں نیب دفتر پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کروادیا۔ نیب ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق سے پیراگون سٹی سے متعلق سوالات کیے گئے ۔ان سے دریافت کیا گیا کہ 2016ء میں انہیں پیراگون سوسائٹی میں40 کنال کے پلاٹس کس حساب میں دیئے گئے؟ ان پلاٹس کیلئے آمدنی کہاں اور کن ذرائع سے حاصل کی گئی؟۔دوسری جانب نیب لاہور کی جانب سے سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم فواد حسن فواد کو بھی آج جمعہ کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے ۔فواد حسن فواد کی طلبی آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں جاری تحقیقات کے حوالے سے کی گئی ۔

سعد رفیق/نیب

لاہور( خبرنگار) نیب لاہور نے سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل فواد حسن فواد کو آج صبح طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے فراڈ میں نیب نے تحقیقات کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا ہے اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو طلب کرنے کے بعد سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فراد کو بھی آج صبح طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور نے آئندہ ہفتہ خواجہ سعد رفیق کو دوبارہ طلب کر لیا ہے جس کے بعد نیب نے تحقیقات کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بعد خواجہ برادران سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس تیار کیا جائے گا۔

نیب طلب

مزید :

صفحہ آخر -