ملک کیاموٹر سائیکل چلانے کیلئے بھی تجربہ ضروری ہے،احسن اقبال

ملک کیاموٹر سائیکل چلانے کیلئے بھی تجربہ ضروری ہے،احسن اقبال

  

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے کے پی کے میں یونیورسٹیاں کیوں نہ بنائیں، موٹر سائیکل چلانے کیلئے بھی تجربے کی ضرورت ہوتی ہے کیا ملک کو چلانے کیلئے تجربہ کی ضرورت نہیں؟ عمران خان کی مقبولیت سوشل میڈیا پر زیادہ ہے، عمران خان نوجوانوں کے چیمپین بنے پھرتے ہیں ، مسلم لیگ (ن) نے 10ہزار میگاواٹ بجلی بنائی اور معیشت کو بحال کیا ۔جمعرات کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے مزیدکہا کہ ہم نے پورے بلوچستان میں یونیورسٹیاں بنائیں ، اس طرح گلگت بلتستان میں 4یونیورسٹیوں کے کیمپسز بنائے، جبکہ فاٹا اور آزاد کشمیر میں بھی ہم نے یونیورسٹیاں بنائیں، ہم نے اسلام آباد میں 4یونیورسٹیوں کے قیام کیلئے فنڈ فراہم کیے پنجاب میں بے شمار یونیورسٹیاں بنائی گئیں ہیں۔ ہم نے بڑے بڑے پراجیکٹ مکمل کیے، انفراسٹرکچر مضبوط کیا، ہماری 5سال کی ترجیحات میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ بھی شامل تھا۔ توانائی اور لاجسٹک منصوبوں کے بعد اب صنعتی انقلاب ہمارا ہدف ہو گا۔ نیوائیرپورٹ اسلام آباد منصوبہ ہم نے دوبارہ زندہ کیا، سی پیک منصوبے کے تحت گوادر کو جدید ترین بندرگاہ بنایا جارہا ہے۔آج ملک میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ہمارے دور میں کل 18ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے شروع کیے گئے۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -