’’پاکستان ‘‘کی خبر پر ایکشن‘ سی اینڈڈبلیوکے کروڑوں کے ٹینڈر منسوخ

’’پاکستان ‘‘کی خبر پر ایکشن‘ سی اینڈڈبلیوکے کروڑوں کے ٹینڈر منسوخ

  

لاہور(ارشد محمود گھمن/ سپیشل رپورٹر) روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن ڈی جی اینٹی کرپشن کے(سی اینڈ ڈبلیو) بلڈنگ ڈویژن ایم اینڈ آر ٹو لاہور کے 5کروڑ روپے کے 74عدد ٹینڈر من پسند افراد کو الاٹ کر نے کے نو ٹس پرایکسئین طیب منیر نے تمام ٹینڈر منسوخ کر دئیے ٹھیکداروں کے احتجاج پر ایکسین عملہ سمیت دفتر سے غائب ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ (سی اینڈ ڈبلیو) بلڈنگ ڈوثیرن ایم اینڈ آر ٹو لیک روڈ لاہور کے ایکسئین طیب منیر نے قومی خزانے میں پڑے ہوئے پانچ کروڑ روپے خورد برد کرنے کی خاطر اپنے صوابدیدی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قو می خزانہ کے5کروڑ روپے کی بوگس ادائیگیاں کرنے کے لئے مختلف 74 عددٹینڈرز بنا کر مورخہ 19جون 2018کو ٹھیکداروں سے ٹینڈرز طلب کئے جس کے بعد مورخہ 21جون 2018کوکمشنر آفس میں ٹینڈرز اوپن کئے جانے تھے مگر چیف انجینئر ہمایوں شہزاد ،ایکسین طیب منیر کی مبینہ ملی بھگت سے مورخہ 20جون 2018 کی رات کو اپنے من پسند ٹھیکداروں سے 15فیصد کمیشن وصول کرکے ٹینڈرز ان کو آلاٹ کردئیے گئے جو 21 جون کو صبح11بجے کمشنر آفس لاہور میں اوپن کئے جا نے تھے جس کا بھا نڈہ 21جون 2018کوروزنامہ پاکستان نے خبر شائع کر کے پھوڑ دیا گیا جس پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اعلی حکام اور ڈی جی اینٹی کرپشن مظفر علی رانجھاکے بر وقت نوٹس لینے پر چیف انجینئر ہمایو ں شہزاد اور ایکسین طیب منیر نے اپنی کرپشن کو چھپانے کی خا طر تمام ٹینڈرز منسوخ کر کے رپورٹ جمع کروا دی جس پر ٹھیکداروں نے محکمہ کے خلاف بھر پور احتجاج کا مظاہرہ کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -