انوشہ رحمن سے نیب راولپنڈی میں2 گھنٹے پوچھ گچھ

انوشہ رحمن سے نیب راولپنڈی میں2 گھنٹے پوچھ گچھ

  

راولپنڈی (این این آئی)سابق وفاقی وزیر انوشہ رحمن سے نیب راولپنڈی نے انکوائری کی جس میں 2 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی ۔ذرائع کے مطابق انہوں نے ابتدائی انکوائری میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیاہے۔نیب ذرائع کے مطابق انوشہ رحمن کو نیب نے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز ایوارڈ کے بارے میں پوچھ گچھ کیلئے بلایا تھا۔ انوشہ رحمٰن سے کم و بیش دو گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی اور بعد میں جانے کی اجازت دے دی گئی۔کیس کی انکوائری میں انوشہ رحمن سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ اپنی پسند سے کمپنی کو ٹھیکہ دینے کے الزام کا سامنا کررہی ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا کہ اسی کیس میں نیب کی طرف سے اسحاق ڈار کو بھی طلب کیا گیا تھا مگر وہ حاضر نہ ہوئے تاہم اگر ضرورت پڑی تو انوشہ رحمان کو دوبارہ طلب کیا جائے گا۔

انوشہ

مزید :

صفحہ آخر -