زلفی بخاری معاملے اور لوٹے جمع کرنے پرعمران وضاحت دیں،طلال چودھری

زلفی بخاری معاملے اور لوٹے جمع کرنے پرعمران وضاحت دیں،طلال چودھری

  

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان زلفی بخاری معاملے اورلوٹے جمع کرنے پر بھی وضاحت دیں، سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ 62، 63 کا اطلاق سب پر کریں جو اس پر پورا نہیں اترتا اس کو فارغ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔طلال چودھری نے کہا کہ جاندار میڈیا کے ہوتے ہوئے کوئی دھاندلی کا نہیں سوچ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نگران وزیر اعظم کو خط لکھ کر بجلی کیوں نہیں آ رہی،اس سوال کا جواب میں دیتا ہوں کہ جنہوں نے بجلی نہیں بنائی ان کو بجلی نہیں مل رہی جبکہ وفاق اور پنجاب نے بجلی بنائی لہٰذا وہاں آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کیلئے پنجاب میں بیوروکریٹ کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں مگر دوسرے صوبوں میں ایسا کچھ نہیں ہوا ۔

مزید :

صفحہ آخر -