سی پیک بالخصوص بلوچستان اور گوادر کی اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ٗ صادق سنجرانی

سی پیک بالخصوص بلوچستان اور گوادر کی اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا ...

  

اسلام آباد (این این آئی)قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) ملک بالخصوص بلوچستان اور گودار کی اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی( این ڈی یو) کی قومی سلامتی ورکشاپ کے 15 رکنی وفد سے گفتگوکررہے تھے جس نے سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ اور سینیٹر غوث محمد خان نیازی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ ایوان صدرکی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی اوراقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ یہ میگا پراجیکٹ مستقبل قریب میں مکمل طور پر فعال ہوجائے گا۔

سنجرانی

مزید :

صفحہ آخر -