ترقی ،خوشحالی ، دھرنوں،احتجاج کی سیاست میں فیصلے کا دن آرہا ہے:حمزہ

ترقی ،خوشحالی ، دھرنوں،احتجاج کی سیاست میں فیصلے کا دن آرہا ہے:حمزہ

  

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی اور دھرنوں واحتجاج کی سیاست میں فیصلے کا دن آرہا ہے اور اب عمران عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے اورانشاء اللہ 25جولائی کو جیت مسلم لیگ (ن)کی ہی ہوگی۔آج یہاں مسلم لیگ (ن) کے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مختلف اضلاع کے انتخابی امیدواروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہر ضلع میں مسلم لیگ (ن) نے زمینی حقائق کے مطابق ٹکٹوں کے بہترین فیصلے کرنے کی کوشش کی۔ اور انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کریگی۔ حمزہ شہباز نے پاکپتن، شیخوپورہ، لیہ، رحیم یار خان، لودھراں، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، مظفر گڑھ ، اوکاڑہ، وہاڑی اور راولپنڈی کے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے فردافردا ملاقاتیں کیں اور ضلعی اور مقامی سطح پر پائے جانے والے اختلاف اور دوریاں ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے 5سالہ دور حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھے گی ۔ جبکہ پی ٹی آئی پشاور کو اکھاڑنے اور وہاں دھول اڑانے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکی۔

مزید :

صفحہ آخر -