حلقے کے عوام کی بھرپور حمایت سے کامیابی حاصل کرونگا،محمدعظیم
لاہور (پ ر) سیاسی و سماجی شخصیت ،آزاد امیدوار حلقہ پی پی 166 محمد عظیم نے کہا ہے کہ اپنے حلقے کے عوام کی بھرپور حمایت سے کامیاب ہو کر گراس روٹ سے تبدیلی کا آغاز کرونگا، عوام باشعور ہو چکے ہیں ،اچھی طرح جانتے ہیں کہ ووٹو ں کی خریداری کرنے والے کبھی بھی عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے ۔، اگرمیرے حلقے کے عو ام نے سرمایہ داروں کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکے اور اپنے ضمیر کا کسی کے ساتھ بھی سودا نہ کیا تو میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ میرے حلقے کے عوام کے بنیادی مسائل حل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز حلقہ پی پی 166 میں اپنے ایک ستقبالیہ کے موقع پر کہی۔ محمد عظیم نے کہا کہ عوام نے ماضی میں دیکھ لیا ہے کہ غریبوں کے ووٹوں سے حکومت بنتی ہے بعد میں غریبوں کے مسائل کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔ سیاسی جماعتوں کے چہرے سب کے سامنے ہیں سب محض دولت کے بل بوتے پر مسند اقتدار چاہتے ہیں ،غریبوں کا نمائندہ ہوں، صرف غریبوں کیلئے دل میں درد رکھتا ہوں،صرف اور صرف اپنے غریب عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود ہی میرا منشور ہے۔اگر میرے حلقے کے عوام نے میرا ساتھ دیا تو وعدے نہیں خدمت کے کام کو عبادت سمجھ کر کرونگا