پیاف اور فرایا راہنماؤں کا عدنان خالد بٹ کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے عہدیداران اور سابقہ صدور نے پیاف کے ای سی ممبروچیئرمین فرایا عدنان خالد بٹ کے والد خالد جاوید بٹ کی ناگہانی وفات پرگہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے پیاف کے پیٹرن انچیف میاں انجم نثار،میاں شفقت علی،چےئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ۔ تنویر احمد صوفی،خواجہ شاہ زیب اکرم و دیگر نے عدنان خالد بٹ سے تعزیتی ملاقات کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند ترین جگہ عطاء فرمائے۔اور مرحوم کے لواحقین کو اس عظیم صدمہ پر صبر جمیل عطا فرمائے