(ن) لیگ کو سیاسی میدان میں بھرپور شکست دیں گے ،ثوبیہ کمال

(ن) لیگ کو سیاسی میدان میں بھرپور شکست دیں گے ،ثوبیہ کمال

  

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو سیاسی میدان میں بھرپور شکست دیں گے ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے تمام ناکام منصبوبے ان کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،شہباز شریف کی ڈرامہ باز ی بے نقاب ہو چکی ،خادم اعلیٰ کو اپنی 10 سالہ دورے اقتدار کی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا،شہباز شریف نے عوام کے وسائل کو بڑی بے دردی سے لوٹا ہے۔نواز شریف کی طر ح شہباز شریف بھی سنگین جرائم میں ملوث ہے۔عوام شہباز شریف کے دس سالہ سیاہ دورہ اقتدار کو کبھی نہیں بھولے گی،شہباز شریف نے تمام ناکام منصوبوں میں صرف مال بنایاہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شر یف نے عوام کو لوڈ شیڈنگ کے تحفے دئیے ہیں،شہباز شریف نے پنجاب میں گڈگورننس کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -