پنجاب فو ڈاتھارٹی کے چھاپے،بیکری سیل، 9فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

پنجاب فو ڈاتھارٹی کے چھاپے،بیکری سیل، 9فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

  

لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور اور گرد ونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے معروف ریسٹورنٹ کو غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور قوانین کی خلاف ورزی پر سوئٹس اینڈ بیکرزپروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیاگیا۔جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 9 فوڈ پوائنٹس کو 99,000 جرمانے عائد کئے۔علاوہ ازیں بھاری مقدارمیں زائدالمعیاداشیاء کوتلف کرتے ہوئے 61 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور اور گرد ونواح میں کاروائی کرتے ہو ئے سول سنٹر برکت مارکیٹ میں واقع کراچی ریسٹورنٹ اینڈ بریانی کو صفائی کے ناقص انتظامات ، ناقص آئل اور غیر معیاری اجزاء استعمال کرنے ،حشرات کی بھرمار ،کیمیکل ڈرمزمیں پانی سٹور کرنے اورملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پرسیل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے وارث کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے شملہ سوئٹس ایند بیکرز کو قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پروڈکشن یونٹ کو ڈی سیل کرنے،صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمعیاد کولڈڈرنکس کی موجودگی،سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،حشرات کی بھرمار اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر ری سیل کردیاگیا۔مزید برآں شہر بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مزید کاروائیاں کرتے ہوئے 9فوڈ پوائنٹس کودی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی، غیر معیاری اجزاہ استعمال کرنے ،زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر ،ناقص تیل کے استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر مجموعی طور پر99,000ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 61فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -