شریفوں کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہوچکا ہے، اختر حسین

شریفوں کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہوچکا ہے، اختر حسین

  

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے رہنما میاں اختر حسین نے کہا ہے کہ شریفوں کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہوچکا ہے، آئندہ انتخابات میں اُن کی باقیات سے بھی چھٹکارہ مل جائے گا، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ثابت نہیں ہوئی ، قومی اداروں کی تباہی ، غیر ملکی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ،56جعلی کمپنیاں ،14بے گناہ شہریوں کو دن دیہاڑے قتل اور بوگس منصوبے رخصت ہونے والی حکومت کے "تحفے "تھے۔

 اب عوام ان سے ہر بوگس منصوبے اور کرپشن کا حساب لیں گی ۔

، انہوں نے کہا کہ قوم نے کرپٹ مافیا کی وجہ سے بہت سختیاں جھیل لی ہیں،عمران خان کی قیادت میں ملک ایک روشن مستقبل کی جانب بڑھے گا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طویل جدوجہد نے چوروں اور لٹیروں کے چہرے بے نقاب کرتے ہوئے مستقبل کے پاکستان کی روشن تصویر دکھادی ہے۔

،ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع ہونے میں زیادہ دیر نہیں اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی ملک گیر کامیابی حاصل کرتے ہوئے قوم کو بحرانوں سے نجات دلائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -