ایپکا میو ہسپتال کی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود کو کے ای کاوی سی تعینات ہونے پر مبارکباد

ایپکا میو ہسپتال کی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود کو کے ای کاوی سی تعینات ہونے پر ...

  

لاہور(خبرنگار) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کا میو ہسپتال میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایپکا میو ہسپتال کے صدر اسلم انصاری،جنرل سیکرٹری فہد آفتاب، سینئر نائب صدر میاں فرقان علی، جاویدنذیر، رؤف بیگ، رانا سلمان رحمت،خالد جاوید و دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسلم انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کا وائس چانسلر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اور امید کرتے ہیں کہ نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود کالج کے امور اور انتظامات کو مزید بہتر انداز میں چلائیں گے،انہوں نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ایپکا کالج انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -