خادم اعلیٰ نے قوانین و ضوابط کی پرواہ کیے بغیر من مانیاں کیں،عبدالسمیع

خادم اعلیٰ نے قوانین و ضوابط کی پرواہ کیے بغیر من مانیاں کیں،عبدالسمیع

  

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ10برسوں سے جمہوریت کے نام پر عوام کو لوٹا گیا نام نہا د خادم اعلیٰ نے قوانین و ضوابط کی پرواہ کیے بغیر من مانیاں کیں پہلے سے بھاری تنخواہیں وصول کرنے والے گزیٹڈ افسران کو بے پنا ہ تنخواہوں اور مراعات سے نوازا گیا جبکہ صاف پانی کا منصوبہ سفید ہاتھی ثابت ہو ا ہے ،شہباز شریف نے جذباتی تقریروں اور پریس کانفرنسوں میں اپنی کرپشن کو چھپانے کا ڈرامہ بہت کر لیا اب لوٹ مار کا حساب دینا ہی ہو گا ، کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کے نام پر20ارب روپے کا خرچہ کرپشن کی غضب کہانی ہے جہاں لیور سے متعلق کوئی علاج معالجہ بلکل نہیں ہو رہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام پارٹیوں سے مایوس او ر بد دل ہونے والے رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ،پی ٹی آئی ہر ضلع میں مربوط حکمت عملی اپنانے کی کوشش کر رہی ہے۔اور انشاء اللہ عام انتخابات نواز لیگ کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہونگے اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان نئی جہت حاصل کرے گااور25جولائی یوم انصاف ہو گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -