این اے 133سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری اسلم گل کی انتخابی مہم کا آغاز

این اے 133سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری اسلم گل کی انتخابی مہم کا آغاز

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی زون 167کے صدر شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے این اے 133سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری اسلم گل کی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے حلقہ کے عوام سے ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا کہ (ن) لیگ نے اپنے گزشتہ10 سالہ دور حکومت میں جمہوریت کے نام پر عوام کو لوٹا ہے شہباز شریف نے جذباتی تقریروں اور پریس کانفرنسوں میں اپنی کرپشن کو چھپانے کا ڈرامہ بہت کر لیا اب لوٹ مار کا حساب دینا ہی ہو گا ، کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کے نام پر20ارب روپے کا خرچہ کرپشن کی غضب کہانی ہے جہاں لیور سے متعلق کوئی علاج معالجہ بلکل نہیں ہو رہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ سے مایوس او ر بد دل ہونے والے ووٹرز اسلم گل کو ووٹ دیں انشاء اللہ پیپلز پارٹی کامیاب ہو کر عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -