ڈالر کا بڑھتا ریٹ معیشت کو شدید خطرات سے دو چار کر رہا ہے،خالد پرویز

ڈالر کا بڑھتا ریٹ معیشت کو شدید خطرات سے دو چار کر رہا ہے،خالد پرویز

  

لاہور (کامرس رپورٹر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور ڈالر 124 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ ڈالر کا روز بروز بڑھتا ریٹ معیشت کو شدید خطرات سے دو چار کر رہا ہے۔ کاروباری حلقے سخت پریشان ہیں۔ خام مال مہنگا اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔ نگران حکومت اس ایشو پر چُپ نہ سادہے بلکہ ڈالر کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی اور عملی اقدامات کرے ورنہ مہنگائی کا ایسا خوفناک سیلاب آئے گا جو بہت کچھ بہا لے جائے گا خصوصاً چھوٹے کاروباری تو اپنی بنیادوں سے ہل جائیں گے۔انھوں نے کہا معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے زرِمبادلہ کے ذخائر میں40 فیصد کمی اور موڈیز کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی تھری مستحکم سے بی تھری منفی کرنا الارمنگ ہے۔ FBR اپنی ساری توجہ ایمنسٹی سکیم کی کامیابی کی طرف لگائے ہوئے ہے اسے ٹیکس سسٹم کو آسان ترین کرنے اور ٹیکس چوری کا کلچر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی طرف بھی سوچنا چاہیے۔ملک میں 300 ارب روپے کی سالانہ کرپشن پر قابو پانے کی بجائے ایمنسٹی سکیم سے چند ارب اکٹھا کرنے کی سرتوڑ کوششیں تعجب خیز ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -