بے نظیرجیسے عظیم لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،مہرین راجہ

بے نظیرجیسے عظیم لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،مہرین راجہ

  

لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ بے نظیر جیسی عظیم لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، وہ اپنے کارناموں کی وجہ سے آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، ان کے کارہائے نمایاں آج عوام کے اذہان میں محفوظ ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ پورے ملک میں ان کی سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے،

گلی گلی گاؤں گاؤں قریہ قریہ بے نظیر کی سا لگرہ منائی جارہی ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جو لیڈر عوام کے لئے کچھ کرتے ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ، ذوالفقارعلی بھٹو کی یاد کا پھول آج بھی خوشبو بکھیر رہا ہے ، ذوالفقار علی بھٹو ایک نظریہ کا نام ہے اور یہ نظریہ گھر گھر زندہ ہے ، ذوالفقارعلی بھٹو ہوں یا بے نظیر عوام کے دلوں سے ان کی یاد کوئی نہیں نکال سکتا ،وہ ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -