بھٹوکے فلسفے پر چلتے ہوئے (ن) لیگ کو بھرپور شکست دیں گے،اشرف بھٹی

بھٹوکے فلسفے پر چلتے ہوئے (ن) لیگ کو بھرپور شکست دیں گے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ہم بھٹو شہید اور بی بی شہید کے فلسفے پر چلتے ہوئے اور ان کے بہترین عوامی منشور کی وجہ سے الیکشن میں (ن) لیگ کو بھرپور شکست دیں گے بی بی شہید پاکستان کی نہیں بلکہ عالم اسلام کی ایک عظیم لیڈر تھیں۔

جنہوں نے پاکستان کے عوام کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیدیا لیکن آمر سے کوئی بھی سمجھوتہ نہ کیا۔وہ چاہتی تو اپنے لئے آسائشیں حاصل کر سکتی تھیں لیکن انہوں نے اپنے والد بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آمر سے ڈیل کرنے کی بجائے اپنی قیمتی جان کی قربانی دیدیں۔

اور خود کو اپنے والد محترم کی طرح تاریخ میں ہمیشہ کے لئے زندہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے تمام ناکام منصبوبے ان کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،شہباز شریف کی ڈرامہ باز ی بے نقاب ہو چکی ،نادم اعلیٰ کو اپنی 10 سالہ دورے اقتدار کی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا،شہباز شریف نے عوام کے وسائل کو بڑی بے دردی سے لوٹا ہے عوام شہباز شریف کے دس سالہ سیاہ دورہ اقتدار کو کبھی نہیں بھولے گی شہباز شریف نے تمام ناکام منصوبوں میں صرف مال بنایاہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -