کوئی دل ایسا نہیں جو کلثوم نواز کی بیماری پر اداس نہ ہو،مریم اورنگزیب

کوئی دل ایسا نہیں جو کلثوم نواز کی بیماری پر اداس نہ ہو،مریم اورنگزیب

  

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی دل ایسا نہیں جو کلثوم نواز کی بیماری پر اداس نہ ہوا ہو‘ کلثوم نواز شریف کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑی ہوئیں اور مشکلات کا سامنا کیا‘ سب کو معلوم ہے نواز شریف سو سے زائد نیب میں پیشیاں بھگت چکے ہیں‘ جس طرح کلثوم نواز کی بیماری کے خلاف تشہیر دکھائی جارہی ہے اسے پاکستان کی عوام ہرگز پسند نہیں کرے گی‘ اعتزاز احسن کے بیان پر بہت دکھ ہوا۔ جمعرات کو مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستانی قوم نے کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا کی ہے مجھے یقین ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں گی۔سیاست ایک معیار ہوتا ہے کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر ہیں انہیں ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔ اعتزاز احسن کے بیان پر بہت دکھ ہوا۔ نواز شریف نے گزشتہ روز بھی تفصیلی گفتگو کرکے کلثوم نواز کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ مجھے تحریک انصاف کے ترجمان پر بھی افسوس ہوتا ہے۔ عمران خان اپنے آپ کو خیالی وزیراعظم مانتا ہے انہوں نے صرف پانچ سال گالی گلوچ کی سیاست کی آج عمران خان اپنے ہی کارکنوں سے چھپ رہے ہیں۔ یہ وہ شخص ہے جو صرف خیالی وزیراعظم بن رہا ہے آج وہ اپنے کارکنوں سے بات بھی نہیں کرپارہا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -