زعیم قادری نے جذباتی فیصلہ کیا جلد انہیں منا لیں گے،رانا مشہود
لاہور( جنر ل رپورٹر،صباح نیوز)خواجہ سعد رفیق اور رانا مشہود احمد خان زعیم قادری کو منانے میں ناکام رہے گزشتہ روز وہ ان کو منانے کے لیئے ٹاؤن شپ پہنچ گئے دونوں رہنماؤں نے زعیم قادری سے درخواست کی کہ وہ پریس کانفرنس نہ کریں اور بات چیت کے زریعے معاملات کو حل کریں مگر وہ نہ مانے ۔مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود نے کہا کہ زعیم قادری نے جذباتی پن کا مظاہرہ کیا ، ٹکٹ دینے کے فیصلے حمزہ شہباز نہیں پارلیمانی بورڈ کرتا ہے ۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ ٹکٹ دینے کے فیصلے پارلیمانی بورڈ کررہا ہے ۔ حمزہ شہباز نہیں کر رہے ۔ زعیم قادری جذباتی ہیں اس لئے جلد فیصلہ کردیا مگر ہم ان سے ملاقات کرکے ان کو منانے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ دینے کے فیصلے قیادت کرتی ہے اور ایم این اے کا ٹکٹ نہ ملنے سے اہمیت کم نہیں ہوجاتی اور یہ ضروری بھی نہیں کہ آپ کی اہمیت اس وقت ہی زیادہ ہوگی جب آپ کو ایم این اے کا ٹکٹ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ زعیم قادری کا جذباتی پن ہے ا س لئے ہم ان سے ملاقات کرکے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کریں گے اور ان کو منا لیں گے ۔
رانا مشہود