یورپی یونین کا مہاجرین کی سخت چھان بین کا فیصلہ

یورپی یونین کا مہاجرین کی سخت چھان بین کا فیصلہ

  

برسلز(آئی این پی)یورپی یونین نے مہاجرین کی چھان بین سخت کرنے کا سخت فیصلہ لے لیا، اتوار کو برسلز میں منعقدہ اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی،یورپی یونین بارڈر کنٹرول فورس کے اختیار کو وسیع کرتے ہوئے اسے پناہ گزینوں کی چھان بین کی اجازت دی جائے گی۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق دس یورپی اقوام کے لیڈران اتوار کو اس تجویز کو حتمی شکل دیں گے، جس کے تحت مہاجرین کی چھان بین اور ان کی دستیاب دستاویزات کی پڑتال سخت کر دی جائے گی۔ یہ میٹنگ برسلز میں ہو گی۔ ایک جرمن اخبار زوڈ ڈوئچے سائٹنگ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایسے مہاجرین جو رجسٹریشن والے ملک میں مقیم نہیں رہیں گے، انہیں جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اسی طرح یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ یورپی یونین بارڈر کنٹرول فورس کے اختیار کو وسیع کرتے ہوئے اسے پناہ گزینوں کی چھان بین کی اجازت دی جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -