امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن روس کا دورہ کریں گے
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن روس کا دورہ کریں گے،دورے کا مقصد ٹرمپ اور پیوٹن مابین ملاقات کی راہ ہموار کرنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن روس کا دورہ کریں گے۔ امریکی مشیر کے روسی دورے کی تصدیق ماسکو حکومت کے ترجمان نے بھی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جان بولٹن کے اس دورے کا مقصد روسی و امریکی صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن کی ممکنہ ملاقات کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اس دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔