ایڈز کے علاج اور روک تھام کیلئے اقوام متحدہ سے تعاون کرینگے ، بیجنگ

ایڈز کے علاج اور روک تھام کیلئے اقوام متحدہ سے تعاون کرینگے ، بیجنگ

  

کن منگ (آئی این پی/شنہوا)چین کے نائب وزیراعظم سن چن لان نے گزشتہ روز یہاں یواین ایڈز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی نائب وزیراعظم نے یوایس ایڈز اور چین کے درمیان طویل المیعاد تعاون کی تعریف اور کہا کہ چین ایڈز کے علاج اور اس کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے ۔

عالمی صحت پروگرام کے فروغ اور صحت مند چین کی تعمیر کی جائے گی۔ چین توقع کرتا ہے کہ اقوام متحدہ ایڈز کی روک تھام کیلئے ترقی پذیر ممالک میں کام کریگی تاکہ دنیا بھر میں لوگوں کا طرز زندگی اور صحت کو بہتر بنایا جاسکے۔ اس موقع پر یوایس ایڈز پروگرام کے ایگزیکٹیو نے چینی حکومت کی ایڈز کی علاج اور روک تھام کیلئے کوششوں کا خاص طور پر ذکر کیا اور چین کے ساتھ مزید تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

مزید :

عالمی منظر -