الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداری جمع کرانے کا آج آخری دن

الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداری جمع کرانے کا آج آخری دن

  

اسلام آباد(صباح نیوز)کاغذات نامزدگی مسترد ہونے یا منظور ہونے پر اعتراضات کیلئے الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداری جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت کیلئے 21ٹریبونل قائم کیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق 21ٹریبونل میں سے 8پنجاب میں قائم کیے گئے ہیں، سندھ میں 4، خیبرپختونخوا میں 6، بلوچستان میں 2 اور وفاقی دارالحکومت کیلئے ایک ٹریبونل قائم کیاگیاہے۔اپیلٹ ٹریبونل انتخابی عذرداریوں کا فیصلہ اس ماہ کی 27تاریخ تک کریں گے جبکہ اس سے اگلے دن امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں اگلے انتخابات کیلیے قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے مجموعی طورپر کل 21,482کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کی 342نشستوں کیلئے 6063افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے 15419کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

ؑ عذر داری

مزید :

کراچی صفحہ اول -