نواز اور مریم نے ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے سو جھو ٹ بو لے،مقبول احمد بٹ

نواز اور مریم نے ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے سو جھو ٹ بو لے،مقبول احمد بٹ

  

جوہانسبرگ( فہیم شبیر سے) پیپلز پارٹی ساؤتھ افریقہ جوہانسبرگ کے راہنما مقبول احمد بٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ کوئی سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ مفاد پرستوں کے ٹولوں پر مبنی گروہ ہیں پیپلز پارٹی کااس الیکشن میں مقابلہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ جیسی جماعتوں کے ساتھ ہے پیپلز پارٹی اس بار عوامی طاقت سے ان کو عبرت ناک شکست دے گی۔پنجاب مین قمر زمان کائرہ نے پارٹی کے لئے دن رات ایک کیا ہوا ہے،وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں،انشاء اللہ پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی، مقبول احمد بٹ نے کہا کہ قوم کا مال لوٹنے والوں کا انتظار مچھر اڈیا لہ جیل میں کر رہے ہیں نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف کے چہرے سے شرافت کا نقاب اتر چکا ہے ، خود کو احتساب کے لیے پیش کر نے کے دعویدار نااہل شریف اب احتساب سے راہ فرار اختیار کر نے کے لیے راستے تلاش کررہے ہیں نواز شریف اور مریم نواز نے ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے سو سو جھو ٹ بو لے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -