شاہ سلمان کا افغانستان میں فریقین سے جنگ بندی جاری رکھنے کا مطالبہ

شاہ سلمان کا افغانستان میں فریقین سے جنگ بندی جاری رکھنے کا مطالبہ

  

اسلام آباد(این این آئی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے افغان حکومت اور طالبان کے مابین عید الفطر کے دنوں میں ہونے والی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے فریقین سے جنگ بندی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شاہ سلمان نے افغان جنگ بندی کو امن کی طرف اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان عوام ایک طویل عرصے سے جنگ و جدل کا شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ افغان عوام اب ماضی کے صفحے کو بند کر کے علم اسلام کا نیا صفحہ کھولنا چاہتے ہیں جو شدت پسندی سے پاک اور در گزر کے اسلامی اصولوں پہ مبنی ہو۔

مزید :

عالمی منظر -